تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

غزہ میں صحافیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور میڈیا ڈھانچے کی تباہی

غزہ میں صحافیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور میڈیا ڈھانچے کی تباہی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد بے گھر ہو گئی ہے یا انہیں نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔فلسطینی صحافی تنظیم کی فریڈمز کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں 60 سے 75 فیصد صحافی اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں یا جبری طور پر نقل مکانی کا سامنا کر رہے ہیں۔"میڈیا ود آؤٹ والز" کے عنوان سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 265 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں، جو کسی بھی تنازع میں صحافیوں کی اموات کی عالمی سطح پر سب سے زیادہ شرح ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں میڈیا کے 80 فیصد دفاتر اور ادارے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جس سے صحافتی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے تقریباً مکمل طور پر ختم شدہ صورتحال قرار دیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں غزہ کے صحافی روایتی نیوز رومز کے بجائے خیموں، سڑکوں اور عارضی پناہ گاہوں سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے پاس بنیادی ذریعہ صرف موبائل فون ہے، جبکہ محدود اور غیر مستحکم انٹرنیٹ ان کی خبروں کی ترسیل اور اشاعت کے عمل کو شدید متاثر کر رہا ہے۔