تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک

میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک

میکسیکو( مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران آتش بازی کے سامان میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ وسطی میکسیکو کی ریاست میکسیکو کے علاقے تیمسکال سنگو میں پیش آیا۔مقامی حکام کے مطابق ہفتے کی شب چرچ کے قریب مذہبی تقریبات جاری تھیں اور بڑی تعداد میں لوگ آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی شدت سے چرچ کی ایک دیوار بھی منہدم ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق روایتی آتش بازی میں استعمال ہونے والی ایک بیل سے اٹھنے والی آگ ممکنہ طور پر چرچ میں رکھے مزید آتش بازی کے سامان تک پہنچی، جس کے باعث دھماکا ہوا۔ تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔