ابوظبی( ویب ڈیسک) ابوظبی میں مائیکل جیکسن، برطانوی شہزادی ڈیانا اور دیگر معروف شخصیات کی یادگار اشیا دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولینز آکشنز کی جانب سے 5 سے 10 دسمبر تک روز وڈ ابوظبی میں تین الگ نیلامیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں موسیقی، فیشن، فلم اور عوامی ثقافت سے متعلق نایاب اشیا شامل ہوں گی۔نیلامی میں مائیکل جیکسن کے کرسٹل سے مزین دستانے بھی پیش کیے جائیں گے، جو انہوں نے 2002ء میں وائب میگزین کے سرورق کی تصاویر بنواتے ہوئے پہنے تھے۔ ان کی متوقع قیمت 40 ہزار سے 60 ہزار امریکی ڈالر ہے۔مائیکل جیکسن کے وہ جوتے بھی نیلامی کا حصہ ہوں گے جو انہوں نے مشہور موسیقی ویڈیو ’تھرلر‘ میں پہنے تھے، جبکہ گلوکار کا کوریوگرافر مائیکل پیٹرز کے نام ذاتی خط بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ جیکسن کے بیڈ دور سے متعلق دو جیکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔شہزادی ڈیانا کا گاؤن بھی نیلامی میں شاملشہزادی ڈیانا کا گہرے نیلے رنگ کا گاؤن بھی نیلامی میں پیش کیا جائے گا، جسے کیتھرین واکر نے تیار کیا تھا اور ڈیانا نے 1995ء میں نیویارک کے سی ایف ڈی اے فیشن ایوارڈز میں پہنا تھا۔ گاؤن کی متوقع قیمت 2 لاکھ سے 4 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ڈیانا کی دیگر اشیا میں سیلفریجز کے سابر جوتے اور ان کی پہنی ہوئی رالف لارین کی قمیص بھی شامل ہے۔’پاپ کلچر لیجنڈز‘ کے عنوان سے ہونے والی تیسری نیلامی میں بروس لی، بینکسی، ایمی وائن ہاؤس، کرٹ کوبین، میڈونا، ایڈی وان ہیلن اور صابرینا کارپنٹر سمیت دیگر معروف شخصیات سے متعلق یادگار اشیا بھی پیش کی جائیں گی۔
مائیکل جیکسن اور شہزادی ڈیانا کی یادگار اشیا نیلام ہوں گی،ابوظبی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں