تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مشرقی وسطیٰ کی کشیدگی: پاکستان کے 84 ایئرپورٹ پروازیں منسوخ، فضائی حدود بند

مشرقی وسطیٰ کی کشیدگی: پاکستان کے 84 ایئرپورٹ پروازیں منسوخ، فضائی حدود بند

کراچی( پاکستان خبر) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آج پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے 84 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔کراچی ائیرپورٹ سے 20، اسلام آباد سے 18، لاہور سے 18، پشاور سے 16، ملتان سے 4 اور سیالکوٹ سے 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئر، گلف، ائیر عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، قطر ایئر ویز اور دیگر ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز شامل ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ 12 روز کے دوران خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازوں کی تعداد 1,308 ہو گئی ہے، جبکہ یو اے ای، قطر، ایران، کویت اور بحرین کی فضائی حدود بند ہیں۔ فضائی حدود کی بندش کے باعث 28 فروری سے ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، تاہم دوحہ، دبئی، ابو ظہبی، شارجہ اور بحرین سے ریلیف پروازوں کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔دوسری جانب فیصل آباد ائرپورٹ پر آج دبئی، شارجہ، راس الخیمہ سمیت دیگر بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے۔