تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مفتاح اسماعیل کی مالیاتی اصلاحات کی تجویز، صوبوں سے وفاق کو گرانٹ دینے کا مطالبہ

مفتاح اسماعیل کی مالیاتی اصلاحات کی تجویز، صوبوں سے وفاق کو گرانٹ دینے کا مطالبہ

کراچی( کامرس ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے صوبائی مالیاتی نظام میں اصلاحات کی تجویز دیتے ہوئے وفاق کو ایک ہزار ارب روپے گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ان کا مالی حصہ مکمل ایمانداری سے ملنا چاہیے اور آئندہ مالی سال میں چاروں صوبے مجموعی طور پر تقریباً 1800 ارب روپے سرپلس پیدا کریں۔ان کے مطابق اس سرپلس میں سے ایک ہزار ارب روپے وفاق کو گرانٹ کے طور پر دیے جائیں تاکہ وفاقی مالی خسارے میں کمی لائی جا سکے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ سال بھی صوبوں نے مجموعی طور پر 1700 ارب روپے سرپلس دیا جبکہ وفاق شدید مالی خسارے کا شکار رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو منتقل ہو جاتا ہے، اس لیے مالیاتی توازن کے لیے نئے طریقہ کار پر غور ضروری ہے۔