تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

جبوتی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک

جبوتی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک

جبوتی( مانیٹرنگ ڈیسک) جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 84 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 82 کو بچا لیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں مجموعی طور پر 305 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 15 بچوں سمیت 139 افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثہ جبوتی کے ساحلی علاقے اوبوک کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔یہ افسوسناک حادثہ بہتر مستقبل کی تلاش میں افریقہ سے خلیجی خطے کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو درپیش خطرناک سمندری سفر کے سنگین نتائج کو اجاگر کرتا ہے۔