تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

میرپور: ٹرانسپورٹ یونین کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی مخالفت کا اعلان، مذاکرات کا مطالبہ

میرپور: ٹرانسپورٹ یونین کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی مخالفت کا اعلان، مذاکرات کا مطالبہ

مظفرآباد( پاکستان خبر)میرپور میں ٹرانسپورٹ یونین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران امن کو نقصان پہنچانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کی پالیسیوں کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔یونین رہنماؤں نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے ہٹ دھرمی ترک کر کے فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل سڑکوں پر تصادم کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقوں سے نکالا جانا چاہیے، جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کو لازم و ملزوم قرار دیا گیا۔ٹرانسپورٹ یونین نے مطالبہ کیا کہ احتجاج کی آڑ میں داخلی راستوں، بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ نظام کو بند کرنے سے گریز کیا جائے۔رہنماؤں نے ریاستی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے قیام پر زور دیا۔