تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

آبنائے ہرمز میں میزائل حملہ، 8 امریکی میرینز زخمی

آبنائے ہرمز میں میزائل حملہ، 8 امریکی میرینز زخمی

آبنائے ہرمز (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی بحری جہاز شکن کروز میزائل کے حملے میں 8 امریکی میرینز کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے تین امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا۔رپورٹ کے مطابق میزائل ایک ایسے بحری جہاز سے ٹکرایا جس پر امریکی میرینز سوار تھے۔ حملے کے بعد اہلکاروں کو دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض میں دماغی چوٹ، چکر اور سر درد جیسی علامات بھی ظاہر ہوئیں۔ تاہم کسی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔زخمی ہونے والے 8 میرینز میں 7 اہلکار اور ایک افسر شامل تھا۔ امریکی حکام کے مطابق تمام زخمی اہلکار حملے کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے۔امریکی حکام نے بتایا کہ یہ میرینز ایک بٹالین کا حصہ تھے، تاہم جس بحری جہاز کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا وہ امریکی بحریہ کا جنگی جہاز نہیں تھا۔حکام نے جہاز کی قسم یا دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف ایک بحری جہاز قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت حملے اور میرینز کے زخمی ہونے کی معلومات عوامی سطح پر سامنے نہیں آئی تھیں۔ بعد ازاں زخمی اہلکاروں کے نام امریکی فوج کے سرکاری ریکارڈ میں شامل کیے گئے، جس کے بعد واقعے کی تفصیلات منظرعام پر آئیں۔آبنائے ہرمز امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران اہم بحری اور فوجی محاذ بن چکی ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران اس علاقے میں بحری جہازوں اور تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے باعث عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔