تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

محمد یوسف کا بچوں کو کرکٹ کی تربیت دینے کا آغاز

محمد یوسف کا بچوں کو کرکٹ کی تربیت دینے کا آغاز

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز کرتے ہوئے ایک اکیڈمی میں بچوں کو بیٹنگ کی بنیادی تکنیکیں سکھانا شروع کر دی ہیں۔مختلف عمر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تربیت دیتے ہوئے محمد یوسف نے انہیں بیٹنگ کے اہم اصول اور تکنیک سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کام کرنا انہیں خوشی دیتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو اہم سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق کھلاڑی کی مضبوط بنیاد اس کی طویل المدتی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ اگر کھلاڑی کی بنیادی تربیت مضبوط ہو تو وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے، جیسا کہ آج کے بڑے بیٹرز میں دیکھا جا رہا ہے۔سابق کپتان کے مطابق موجودہ دور کی مختصر طرز کی کرکٹ میں بیٹنگ کا رجحان زیادہ بڑھ گیا ہے اور اس فارمیٹ میں بڑے اسکورز عام ہو چکے ہیں، جس کے باعث نوجوان کھلاڑی زیادہ تر جارحانہ بیٹنگ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔