تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر محسن نقوی کی شائقین سے معذرت

پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر محسن نقوی کی شائقین سے معذرت

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت کی ہے۔ اس موقع پر لاہور میں پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔چیئرمین پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ساتھ اس کا نیا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں، تاہم قومی و ملکی مفاد سب سے پہلے آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے اور یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی مستقبل میں آسانی کی صورت سامنے آئے گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز سمیت فرنچائز مالکان، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، قومی کھلاڑی اور پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔