اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں آپریشنز کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ نے قافلے پر حملے کے دوران شہادت پانے والے سیکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔
محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان