فلپائن( مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں مون سون بارشوں اور ڈولفن طوفان کے مشترکہ اثرات کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہوگئے۔دفتر برائے شہری دفاع کے اسسٹنٹ سیکرٹری لارنس مینا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی وجوہات میں لینڈ سلائیڈنگ، چٹانیں گرنے، درختوں کے گرنے، بجلی کا کرنٹ لگنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق 9 علاقوں اور 33 صوبوں میں تقریباً 5 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 32 ہزار 800 سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔بے گھر افراد میں سے کچھ انخلا مراکز میں منتقل کیے گئے ہیں جبکہ دیگر اپنے رشتہ داروں کے ہاں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔