غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 20 ہزار 500 سے زائد اسکول اور یونیورسٹی طلبہ شہید ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 19 ہزار 189 اسکول طلبہ اور ایک ہزار 386 یونیورسٹی طلبہ شامل ہیں، جبکہ 28 ہزار 586 اسکول طلبہ اور 3 ہزار 82 یونیورسٹی طلبہ زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں غزہ کے تعلیمی شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ 805 اسکول ملازمین اور 246 یونیورسٹی اساتذہ شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق بمباری سے 179 سے زائد سرکاری اسکول، اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے زیر انتظام 105 اسکول اور 63 یونیورسٹی عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران غزہ میں مجموعی طور پر 74 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔