تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایران سے 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد افغان شہری ملک بدر

ایران سے 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد افغان شہری ملک بدر

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال ایران سے 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران سے واپس بھیجے گئے افغان شہریوں میں 86 فیصد ایسے افراد شامل تھے جو قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم یا غیر رجسٹرڈ تھے۔رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں افغان شہریوں کی واپسی سے افغانستان میں رہائش، روزگار اور بنیادی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جبکہ سیکڑوں افغان نوجوان خطرناک راستوں سے ایران پہنچنے کی کوشش کے دوران جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔معاشی و سیکیورٹی ماہرین کے مطابق طالبان کی پالیسیوں اور عالمی قوانین کی پاسداری نہ ہونے کے باعث افغانستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ایران کی جانب سے غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیوں اور ملک بدری میں تیزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے ممالک سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر قانونی آمدورفت کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔