کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) موٹرولا نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون سِگنیچر کے نئے ماڈل سِگنیچر 27 کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا، نیا فون 22 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔نئے فون کی پیشکش ایسے وقت ہوگی جب اسی روز ہوائی میں کوالکوم کی اسنیپ ڈریگن سمٹ منعقد ہوگی، جہاں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جین 6 اور اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جین 6 پرو چپ سیٹس متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔موٹرولا کی تشہیری مہم میں بھی اسنیپ ڈریگن سمٹ کا واضح حوالہ دیا گیا ہے، جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سِگنیچر 27 میں ان دونوں میں سے کسی ایک نئے فلیگ شپ چپ سیٹ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔