تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

میانمار: شین ریاست میں دھماکا، 55 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

میانمار: شین ریاست میں دھماکا، 55 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نیپیداو( مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار کی ریاست شین کے علاقے میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 25 خواتین بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا کونگ ٹیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں علیحدگی پسند گروہ ٹینگ نیشنل لبریشن آرمی کے زیرِ استعمال کان کنی مواد موجود تھا۔تنظیم کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثاتی دھماکا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی جاتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے قریبی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اسے فضائی حملے جیسا محسوس کیا گیا۔