تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکی خفیہ دستاویزات میں پراسرار روشن اڑتی چیزوں کا انکشاف

امریکی خفیہ دستاویزات میں پراسرار روشن اڑتی چیزوں کا انکشاف

واشنگٹن( ویب ڈیسک)امریکہ میں اڑتی ہوئی نامعلوم چیزوں سے متعلق کچھ خفیہ سرکاری دستاویزات سامنے آئی ہیں، جنہوں نے ایک بار پھر پراسرار واقعات پر بحث چھیڑ دی ہے۔دستاویزات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے ایک ایسی جگہ پر غیر معمولی چمکدار روشنیوں کا مشاہدہ کیا، جو کئی برسوں سے مقامی افراد کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں۔ یہ روشنیاں امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ویران تالاب کے قریب بار بار دیکھی جاتی رہی ہیں، تاہم ان کی اصل حقیقت اب تک واضح نہیں ہو سکی۔رپورٹس کے مطابق عام طور پر ایسی نامعلوم چیزوں کی تحقیقات مشکل ہوتی ہیں کیونکہ وہ مختصر وقت کے لیے نظر آتی ہیں اور پھر غائب ہو جاتی ہیں۔ تاہم ان روشن چیزوں کے ایک ہی مقام پر بار بار ظاہر ہونے کی وجہ سے حکام کو ان کے مشاہدے، ویڈیوز بنانے اور عینی شاہدین سے معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔