کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود کیوریوسٹی روور نے ماؤنٹ شارپ کی جانب سفر کے دوران سطحِ مریخ پر ایسے عجیب نشانات کی تصاویر حاصل کی ہیں جو بظاہر انسانی قدموں سے مشابہ دکھائی دیتے ہیں۔ناسا کے مطابق یہ چوڑے اور ہلکے گڑھے نما نشانات اس نوعیت کے ہیں جنہیں کیوریوسٹی نے اپنے تقریباً 14 سالہ مشن کے دوران پہلے نہیں دیکھا تھا۔تاہم سائنس دانوں نے واضح کیا ہے کہ یہ حقیقی قدموں کے نشانات نہیں اور مریخ پر کسی مخلوق کی موجودگی کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔ماہرین کے مطابق مریخ کی سطح پر ایسے چھوٹے گڑھے اور نشیبی حصے قدرتی طور پر بن سکتے ہیں۔ چٹانوں میں موجود نسبتاً سخت کنکریاں یا معدنی گٹھلیاں طویل عرصے کے دوران گھس کر ختم ہوجاتی ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ خالی گڑھے نما حصے باقی رہ جاتے ہیں۔اس کے باوجود ان نشانات کی غیر معمولی شکل نے انہیں کیوریوسٹی روور کے مریخ پر طویل مشن کی دلچسپ دریافتوں میں شامل کر دیا ہے۔