تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میراڈونا کی موت کا معمہ پھر زندہ، میڈیکل ٹیم پر سنگین غفلت کے الزامات

میراڈونا کی موت کا معمہ پھر زندہ، میڈیکل ٹیم پر سنگین غفلت کے الزامات

ارجنٹینا ( سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت سے متعلق مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا آغاز منگل سے ہوگا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق 60 سالہ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، تاہم بعد ازاں ان کی موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔اس سے قبل مئی 2025 میں شروع ہونے والا مقدمہ اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب ایک جج پر عدالت میں غیر مجاز فلم بندی کی اجازت دینے کا الزام سامنے آیا۔نئے مقدمے میں میراڈونا کی طبی ٹیم کے سات افراد پر ارادتاً غفلت برتنے کے تحت قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے، تاہم تمام ملزمان نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔استغاثہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان کو میراڈونا کی نازک صحت کا مکمل علم تھا لیکن اس کے باوجود مناسب طبی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق دل کی خرابی کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا۔ماہرین کے پینل نے علاج کو ناکافی اور لاپرواہی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاتیں تو ان کی جان بچنے کے امکانات زیادہ تھے۔مقدمے میں تقریباً 100 گواہان پیش کیے جائیں گے جبکہ سماعت جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔