تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

نادرا کا کیو آر کوڈ والا نیا قومی شناختی کارڈ متعارف

نادرا کا کیو آر کوڈ والا نیا قومی شناختی کارڈ متعارف

اسلام آباد( پاکستان خبر) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔نادرا کے مطابق نیا شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل سے ملک میں تیار کیا گیا ہے، جبکہ درآمد شدہ مائیکروچپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق عام اسمارٹ فون کے ذریعے بھی نئے شناختی کارڈ کی تصدیق ممکن ہوگی۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے شناخت کی تصدیق کی جاسکے گی۔کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوگی، جبکہ اس نظام سے نام، پتے اور دیگر معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔نادرا کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو کیو آر کوڈ کی تصدیق کے لیے سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر کے علاوہ معذور افراد، بزرگ شہریوں اور اعضا عطیہ کرنے والوں کے لیے مخصوص نشانات بھی موجود ہوں گے۔