تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی اہداف کی منظوری دے دی

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی اہداف کی منظوری دے دی

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے معاشی اہداف کی منظوری دیتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو پر نظرثانی کر دی، جس کے بعد معاشی ترقی کی شرح میں 0.05 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.65 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل ابتدائی تخمینہ 3.70 فیصد لگایا گیا تھا۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کا حجم 450 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ فی کس آمدن 1,896 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پاکستانی کرنسی میں مالی سال 2025-26 کے دوران معیشت کا حجم 126.4 کھرب روپے اور فی کس آمدن 5 لاکھ 31 ہزار 897 روپے رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 3.50 فیصد، خدمات کے شعبے کی 3.81 فیصد اور صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 3.89 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 4.31 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 4.42 فیصد رہی۔تاہم مالی سال 2025-26 کی آخری سہ ماہی میں معاشی ترقی کی رفتار نمایاں طور پر سست ہوئی اور شرح نمو کم ہو کر 2 فیصد رہ گئی۔