تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بعض کرکٹرز کے موبائل فون تحویل میں لے کر متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان سمیت ایک اور کرکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کرے گی، تاہم پی سی بی کی جانب سے اب تک یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کرکٹرز کے موبائل فون کس وجہ سے تحویل میں لیے گئے۔ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کل این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں جمعہ کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں کرکٹرز کے موبائل فون ان لاک کروا کر انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے کے معاملے سے متعلق ان سے پوچھ گچھ اور تحقیقات کی جائیں گی۔