تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان برقرار

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران حصص بازار میں منفی رجحان دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 100 اشاریہ 2 ہزار 367 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 اشاریہ 3 ہزار 623 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 78 ہزار 138 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 515 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران حصص بازار میں 3 ارب 80 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 166 ارب روپے رہی۔دوسری جانب حصص بازار کی مجموعی مالیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 256 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 629 ارب روپے رہ گئی۔