تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد دوبارہ ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد دوبارہ ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

نیپال( مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال نے 28 اگست 2026 کو ایک بار پھر شدید سیلاب کا انتباہ جاری کردیا ہے، جبکہ ملک 26 اگست کی تباہی سے ابھی پوری طرح باہر نہیں نکل سکا۔رپورٹس کے مطابق نیپال اور چین کی سرحد کے قریب تبت میں زمینی تودے گرنے سے بننے والی ایک بڑی جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ جھیل میں 25 لاکھ مکعب میٹر سے زائد پانی موجود ہے اور اس کے لبریز ہونے کی صورت میں دریاؤں میں دوبارہ خطرناک سیلاب آسکتا ہے۔تبت کی جانب ایک بند دوبارہ ٹوٹنے کی اطلاع کے بعد نیپالی پولیس نے بھوٹے کوشی، تریشولی اور نارایانی دریاؤں کے اطراف ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔ راسووا اور نوواکوت سمیت متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں اور امدادی اہلکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔26 اگست کے سیلاب میں اب تک کم از کم 470 افراد ہلاک اور 1400 سے زائد لاپتا ہیں۔ نئے سیلاب کے خدشے نے امدادی اور تلاش کی سرگرمیوں کو مزید متاثر کردیا ہے، جبکہ چین نے بھی جھیل کے ممکنہ پھٹنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔