تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) شہر قائد سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی ہے۔سماعت سی پی پی اے کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر ہوئی، اور نیپرا نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سی پی پی اے نے بتایا کہ جنوری میں 8 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، جبکہ فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھا لیکن اصل لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔ سی پی پی اے حکام نے کہا کہ پن بجلی سے کم پیداوار اور زیادہ کھپت کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا۔ممبر نیپرا پنجاب آمنہ احمد نے سماعت کے دوران کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور فرنس آئل والے پلانٹس کے استعمال پر سوال اٹھایا۔ حکام نے جواب دیا کہ پیک ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے یہ پلانٹس چلائے گئے۔ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ اضافہ فرنس آئل کے استعمال کی وجہ سے مانگا گیا۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق یہ اضافہ حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت تمام الیکٹرک صارفین پر نافذ ہوگا۔