تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نیتن یاہو نے اسرائیل کی سفارتی تنہائی کا تاثر مسترد کر دیا

نیتن یاہو نے اسرائیل کی سفارتی تنہائی کا تاثر مسترد کر دیا

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان سے اختلاف کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا دنیا میں اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی رہ گیا ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ وہ جے ڈی وینس کا احترام کرتے ہیں اور ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتے ہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ان کی ہر رائے سے اتفاق کریں۔انہوں نے اسرائیل کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے علاوہ بھی کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتے ہیں۔نیتن یاہو نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1.4 ارب آبادی والا ملک اسرائیل کا اہم دوست ہے اور وہاں اسرائیل کو بھرپور حمایت حاصل ہے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی عالمی سطح پر متعدد شراکت داریاں موجود ہیں اور اسے صرف ایک ملک کی حمایت تک محدود قرار دینا درست نہیں۔