تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نیتن یاہو نے سا بق امریکی صدر کو بھی ایران پر حملے پر اکسایا تھا: امریکی عہدیدار

نیتن یاہو نے سا بق امریکی صدر کو بھی ایران پر حملے پر اکسایا تھا: امریکی عہدیدار

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سابق امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو مختلف ادوار میں امریکا کے صدور سے ایران پر فوجی حملے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وائٹ ہاؤس عہدیدار نے بتایا کہ نیتن یاہو نے بل کلنٹن، جارج بش، باراک اوباما اور جو بائیڈن سے بھی اس حوالے سے رابطے کیے۔عہدیدار کے مطابق اسرائیل طویل عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام کو اپنے لیے بڑا خطرہ سمجھتا رہا ہے، جس کے باعث نیتن یاہو امریکا پر مسلسل دباؤ ڈالتے رہے کہ وہ فوجی کارروائی کرے۔تاہم مختلف امریکی صدور نے براہ راست حملے سے گریز کیا کیونکہ اس سے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ چھڑنے، عالمی معیشت متاثر ہونے اور تیل کی فراہمی میں خلل کا خدشہ تھا۔سابق امریکی قیادت نے اس کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دی، جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے جیسے اقدامات شامل تھے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔