تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پشاور سے کراچی نئی عوام ایکسپریس ٹرین کا افتتاح، جدید سہولیات سے آراستہ سروس شروع

پشاور سے کراچی نئی عوام ایکسپریس ٹرین کا افتتاح، جدید سہولیات سے آراستہ سروس شروع

پشاور (پاکستان خبر) پاکستان ریلوے نے پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکسپریس ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔افتتاحی تقریب پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن میں منعقد ہوئی جہاں سیکرٹری و چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے نئی سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔نئی عوام ایکسپریس جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں 8 ایئر کنڈیشنڈ بوگیاں شامل ہیں، جبکہ ٹرین میں آرام دہ نشستوں سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ٹرین میں 1234 مسافروں کے سفر کی گنجائش موجود ہے۔ابتدائی ٹرین پشاور سے شام ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوئی جو مختلف شہروں جیسے راولپنڈی، لاہور، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، روہڑی، نواب شاہ اور حیدرآباد سے گزرتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے نے کہا کہ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور ریلوے سروسز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے باوجود قومی اداروں کے حوصلے بلند ہیں اور ریلوے قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گا۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرین کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا اور متاثرہ افراد کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کا بھی ذکر کیا۔