تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

نئی بیٹری صرف 3 منٹ میں چارج، 60 ہزار بار استعمال ممکن

نئی بیٹری صرف 3 منٹ میں چارج، 60 ہزار بار استعمال ممکن

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے بیٹری چارج کرنا روزمرہ کا لازمی عمل ہے۔ عام طور پر فون کو مکمل چارج ہونے میں 30 منٹ سے کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کا انحصار بیٹری کی تیز رفتار چارجنگ کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔تاہم آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے ایسی نئی بیٹری تیار کی ہے جسے مکمل طور پر چارج ہونے میں صرف 3 منٹ لگیں گے اور اسے طویل عرصے تک استعمال بھی کیا جاسکے گا۔محققین کے مطابق نئی بیٹری کو تقریباً 60 ہزار مرتبہ مکمل چارج کیا جاسکتا ہے، جو موجودہ بیٹری ٹیکنالوجی کے مقابلے میں نمایاں پیش رفت ہے۔اس نئی بیٹری میں زنک اور آیوڈین پر مبنی مختلف ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جبکہ اس کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں آگ لگنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔فی الحال اسمارٹ فونز میں عموماً لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال کی جاتی ہیں، جن میں دو بنیادی تہیں شامل ہوتی ہیں۔ ان میں ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور دوسری گریفائٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔