تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بلوچستان میں کاروباری اوقاتِ کار کے نئے قواعد نافذ

بلوچستان میں کاروباری اوقاتِ کار کے نئے قواعد نافذ

کوئٹہ( کامرس ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار کے نئے ضابطے جاری کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے۔ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسی طرح ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کام کر سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔حکومتی اعلامیے کے مطابق صحت کے شعبے سے متعلق ادارے جیسے فارمیسیز، اسپتال، کلینکس اور لیبارٹریز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بیکریز، تنور اور دودھ و ڈیری شاپس کو بھی اس فیصلے سے چھوٹ دی گئی ہے۔مزید یہ کہ پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ پوائنٹس پر بھی اوقاتِ کار کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ جمنازیم، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ حاصل رہے گا۔حکومت کے مطابق یہ اقدام شہری سہولت، ٹریفک دباؤ میں کمی اور انتظامی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔