تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر

نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی مالیت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 323 کے تحت دیت کی مالیت 30 ہزار 630 گرام چاندی کی موجودہ قیمت کے برابر مقرر کی گئی ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 میں دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر تھی، جبکہ نئے مالی سال میں اس میں 95 لاکھ 23 ہزار 720 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دیت کی رقم کا تعین قانون کے مطابق چاندی کی مقررہ مقدار کی قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کے بعد ہر مالی سال کے آغاز پر اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔