اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقپونداس خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کو یکجا کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت 250 ایکڑ رقبے پر مشتمل مقپونداس خصوصی اقتصادی زون سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری سے قائم کیا جا رہا ہے۔اس اقتصادی زون کے قیام سے زرعی پیداوار، معدنیات، دستکاری اور لکڑی سے تیار کردہ مصنوعات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھنے کے ساتھ روزگار کے نئے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔مقپونداس خصوصی اقتصادی زون گلگت بلتستان کی قدرتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور چینی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے خطے میں سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے لگے
واپس خبروں پر
Category:
کامرس