تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پیٹرول ریلیف اسکیم میں موٹرسائیکل، رکشہ صارفین کیلئے نئی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم میں موٹرسائیکل، رکشہ صارفین کیلئے نئی رعایت کا اعلان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشہ صارفین کے لیے بھی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی بیان کے مطابق خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت ملک بھر میں پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت جاری ہے۔ عوام سے موصول ہونے والی تجاویز اور آرا کی روشنی میں وزیراعظم نے نئی سہولت کی منظوری دی ہے۔نئے فیصلے کے تحت 5 لیٹر سے کم پیٹرول لینے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشہ صارفین کو ایک ٹوکن کے ذریعے ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی۔ ہر ہفتے ایک ٹوکن جاری ہوگا، جبکہ ایک ماہ میں مجموعی طور پر چار ٹوکن دیے جائیں گے۔800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا۔ ایسے صارفین کو ہر 10 روز بعد 10 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت ملے گی اور ماہانہ تین ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔حکومت نے اسکیم کے مستحق افراد کے لیے رجسٹریشن کا پیغام بھی مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی اسکیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام متعلقہ گاڑیاں اب رجسٹریشن کی اہل ہوں گی۔وزیراعظم نے اسکیم کی خود نگرانی کرتے ہوئے ریلیف کے دائرہ کار میں مزید توسیع اور صارفین کو رعایت آسان، باعزت اور بلا رکاوٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔