تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کاؤنٹی کرکٹ میں نیا قانون ایسیکس نے پہلا انجری متبادل کھلاڑی شامل کر لیا

کاؤنٹی کرکٹ میں نیا قانون ایسیکس نے پہلا انجری متبادل کھلاڑی شامل کر لیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک)انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں متعارف کرائے گئے نئے قانون کے تحت ایسیکس نے انجری متبادل کھلاڑی استعمال کرنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز ٹیم کے کپتان ٹام ویسٹلی انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے، جب انہیں سونی بیکر کی گیند لگی۔ وہ اٹھائیس رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی کہ وہ مزید میچ نہیں کھیل سکیں گے۔اس صورتحال میں ٹیم نے میچ ریفری اسٹیو ڈیوس سے اجازت حاصل کرنے کے بعد اکیس سالہ آل راؤنڈر نوح تھین کو متبادل کے طور پر شامل کر لیا۔ریفری کے فیصلے کے مطابق نوح تھین کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم وہ بیٹنگ کر سکیں گے، جس کے باعث ٹیم کو اضافی بلے باز استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔نئے قانون کے تحت زخمی کھلاڑی کی جگہ متبادل شامل کرنے کی اجازت کو کھلاڑیوں کی حفاظت اور ٹیموں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔