تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

انشورنس کلیمز میں تاخیر ختم کرنے کیلئے نئی ٹائم لائنز تجویز

انشورنس کلیمز میں تاخیر ختم کرنے کیلئے نئی ٹائم لائنز تجویز

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)انشورنس صارفین کے تحفظ کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس کمپنیوں کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026ء کا مسودہ رائے عامہ کے لیے جاری کردیا۔مجوزہ قواعد کا اطلاق صرف انفرادی انشورنس پالیسیوں پر ہوگا، جبکہ پالیسی کے اجرا سے کلیم کی ادائیگی تک کمپنیوں کی ذمہ داریاں بھی واضح کی گئی ہیں۔مسودے کے تحت لائف انشورنس کلیم پر متعلقہ دستاویزات موصول ہونے کے بعد 20 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ موٹر انشورنس کلیم پر سروے رپورٹ ملنے کے بعد 5 دن جبکہ دیگر نان لائف انشورنس کلیمز پر 7 دن میں فیصلہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کلیم منظور ہونے کے بعد انشورنس کمپنی کو 7 دن کے اندر ادائیگی کرنا ہوگی۔ اسی طرح اسپتال میں داخل مریض کے ہیلتھ انشورنس کلیم کو 20 دن میں نمٹانا ہوگا، جبکہ اسپتال سے ڈسچارج کی منظوری 3 گھنٹے میں دینا لازم ہوگی۔