تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

واٹس ایپ میں نیا فیچر: ایپ کھولے بغیر وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت

واٹس ایپ میں نیا فیچر: ایپ کھولے بغیر وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت

نیویارک(ویب ڈیسک)واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین ممکنہ طور پر ایپ کھولے بغیر ہی وائس نوٹس ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ “ڈبلیو اے بیٹا انفو” کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دریافت ہوا ہے، تاہم یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور عام صارفین کے لیے ٹیسٹنگ کے طور پر دستیاب نہیں کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا ہوم اسکرین ویجیٹ تیار کر رہا ہے، جو اینڈرائیڈ فونز کی اسکرین پر مخصوص سائز میں دستیاب ہوگا اور صارف اپنی سہولت کے مطابق اس کا سائز بھی تبدیل کر سکیں گے۔اس ویجیٹ میں ایک سادہ انٹرفیس ہوگا جس میں صرف مائیکروفون کا آئیکن اور “ٹیپ ٹو ریکارڈ” کی ہدایت شامل ہوگی۔ صارف جیسے ہی اس پر ٹیپ کرے گا، وائس نوٹ کی ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی، اور بعد میں اسے مطلوبہ رابطے کو بھیجنے کا آپشن ملے گا۔نئے فیچر میں ایک اور اہم سہولت “ایک ساتھ بھیجنے” کا امکان بھی شامل ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی وائس میسج کو متعدد افراد کو بیک وقت بھیجا جا سکے گا۔