لندن (پاکستان خبر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی جوان بڑی دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فوجی جوان بہادری سے لڑ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔