اسلام آباد (پاکستان خبر) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو احتجاج کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کوئی تیاری دکھائی نہیں دے رہی۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ پسِ پردہ رابطے پہلے بھی جاری تھے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ گورنر راج کے نفاذ یا کسی دوسرے ممکنہ اقدام کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔