تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ساڑھے سات سال قید سنا دی گی

ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ساڑھے سات سال قید سنا دی گی

تہران( ماینٹرنگ ڈیسک)ایران میں نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو خواتین کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کے سلسلے میں ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نرگس فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 53 سالہ نرگس محمدی نے حال ہی میں ایک ہفتے کی بھوک ہڑتال ختم کی تھی، تاہم جیل سے اپنے وکیل کو فون پر اطلاع دی کہ انہیں نئی سزا سنائی گئی ہے۔نوبیل انعام یافتہ کارکن کو 6 سال قید اجتماع اور قومی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں، ڈیڑھ سال قید حکومت کے خلاف پراپیگنڈے کے الزام میں، دو سال اندرونی جلاوطنی اور دو سالہ سفری پابندی کی بھی سزا دی گئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔نرگس محمدی کو 12 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے وکیل خسرو علی کردی کی مشتبہ موت کی مذمت کی تھی۔ پراسیکیوٹر حسن ہمتفار کے مطابق نرگس محمدی نے مشہد میں یادگاری تقریب کے دوران اشتعال انگیز بیانات دیے اور شرکا کو نعرے بازی کی حوصلہ افزائی کی۔یاد رہے کہ نرگس محمدی کو 2023ء میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا، اور اس سے قبل بھی وہ خواتین کے حقوق کی وکالت اور ایران میں موت کی سزا ختم کرنے کے لیے سرگرم رہی ہیں۔