تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

نان بینکنگ سیکٹر کے اثاثوں میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

نان بینکنگ سیکٹر کے اثاثوں میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(کامرس ڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران غیر بینکاری مالیاتی شعبے کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 6.84 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں نان بینکنگ سیکٹر کے اثاثوں میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2025 میں یہ حجم 5.63 کھرب روپے تھا جو دسمبر 2025 تک بڑھ کر 6.84 کھرب روپے ہوگیا۔اعداد و شمار کے مطابق میوچل فنڈز کے اثاثوں کی مالیت 4.5 کھرب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فنڈز کی تعداد 369 سے بڑھ کر 409 ہوگئی۔ اسی عرصے میں میوچل فنڈ سرمایہ کاری اکاؤنٹس کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 45 ہزار تک جا پہنچی۔جون 2025 کے بعد نئے میوچل فنڈ اکاؤنٹس میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری کے رجحانات کے مطابق منی مارکیٹ فنڈز میں 44 فیصد، انکم فنڈز میں 23 فیصد جبکہ ایکویٹی فنڈز میں 14 فیصد سرمایہ کاری کی گئی۔