تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

شمالی وزیرستان( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے رات کے اوقات میں عوامی آمدورفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 اگست 2026ء سے روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک غیر ضروری عوامی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کے وقت آمدورفت محدود کرنے کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے، جس کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔