تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ناروے( مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شاہی محل نے جمعہ 28 اگست 2026 کو بتایا کہ بادشاہ نے اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں صبح 6 بج کر 35 منٹ پر پُرسکون طور پر آخری سانس لی۔ہیرالڈ پنجم نے 1991 میں ناروے کی بادشاہت سنبھالی اور 35 برس تک تخت پر فائز رہے۔ وہ یورپ کے معمر ترین حکمرانوں میں شمار ہوتے تھے اور ناروے میں اپنی سادہ طبیعت اور عوامی مقبولیت کے باعث جانے جاتے تھے۔وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کا شکار تھے اور 17 اگست کو اسپتال داخل ہوئے، جہاں خون کی بیماری کا علاج جاری تھا۔ بعد میں خون میں جراثیمی انفیکشن کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔بادشاہ کے انتقال کے بعد ان کے 53 سالہ بیٹے ولی عہد ہاکون نے آئینی طور پر ناروے کی بادشاہت سنبھال لی ہے۔