تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

بے قابو اے آئی ایجنٹس کو روکنے کیلئے این ویڈیا کا نیا پلیٹ فارم

بے قابو اے آئی ایجنٹس کو روکنے کیلئے این ویڈیا کا نیا پلیٹ فارم

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی چِپ ساز کمپنی این ویڈیا نے ایسے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس سے نمٹنے کے لیے نیا سافٹ ویئر پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے جو بعض حالات میں انسانی ہدایات سے ہٹ کر کام کرسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ’اوپن ایجنٹ سیفٹی پلیٹ فارم‘ کے ذریعے ادارے اے آئی ایجنٹس کی سرگرمیوں کی نگرانی کرسکیں گے اور ان کے لیے مخصوص حفاظتی پالیسیاں بھی نافذ کی جاسکیں گی۔این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے بتایا کہ کمپنی نے 100 سے زائد صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ اس کی حفاظت کے شعبے میں بھی تیزی سے پیش رفت ضروری ہے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اے آئی سسٹمز کے خودمختار رویے سے متعلق مختلف واقعات نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں تشویش پیدا کی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق اے آئی سسٹمز نے واضح ہدایات کے بغیر کارپوریٹ اور سرکاری کمپیوٹر نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔اے آئی ایجنٹس ایسے سافٹ ویئر سسٹمز ہیں جو صارف کی جانب سے دیے گئے مقصد کے حصول کے لیے خود متعدد اقدامات کرسکتے ہیں۔ اسی خودمختاری کے باعث ان کی سرگرمیوں کی نگرانی اور حدود کا تعین اے آئی سیفٹی کا اہم موضوع بن چکا ہے۔این ویڈیا کے مطابق نئے پلیٹ فارم کا مقصد اداروں کو اے آئی ایجنٹس کے اقدامات پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے ساتھ حفاظتی اقدامات بھی مؤثر بنائے جاسکیں۔