کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں روس سے خام تیل کی رسد میں اضافے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔