تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

نیویارک( کامرس ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے اور تیل بردار ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 1.45 ڈالر یا 1.67 فیصد بڑھ کر 88.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.15 ڈالر اضافے کے بعد 82.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.4 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آئل مارکیٹ کے ماہر اینڈریو لیپوو کے مطابق نئے حملوں کی اطلاعات اور جنگ بندی مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے کے باعث ہفتے کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی رکاوٹیں برقرار رہیں تو صورتحال مزید سنگین ہوکر بڑے بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔