تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن( کامرس ڈیسک) عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر پروجیکٹائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عمان سے ساڑھے سات ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود ایک جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث جہاز کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔اس واقعے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.52 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے کے بعد 75.26 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.58 ڈالر (2.3 فیصد) اضافے کے ساتھ 71.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل گزشتہ روز خام تیل کی قیمتیں 27 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، یعنی جنگ شروع ہونے سے ایک دن پہلے کی صورتحال کے قریب۔