تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب

ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایران پر عائد سخت عالمی پابندیوں اور معاشی مشکلات کے باعث ایرانی کرنسی ریال کو شدید گراوٹ کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں یہ پاکستانی روپے سمیت مختلف عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جہاں ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔سینٹرل بینک آف ایران کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق امریکی ڈالر کی سرکاری قیمت 14 لاکھ 21 ہزار 105 ریال سے بڑھ کر 14 لاکھ 36 ہزار 205 ریال تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یورو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ کر 16 لاکھ 33 ہزار 131 ریال ہو گئی ہے۔مجاز منی چینجرز کے استعمال کردہ ثناء سسٹم کے مطابق امریکی ڈالر 15 لاکھ 17 ہزار 870 ریال جبکہ یورو 17 لاکھ 25 ہزار 994 ریال پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ایرانی مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 100 پاکستانی روپے کی سرکاری قیمت 5 لاکھ 17 ہزار 104 ایرانی ریال مقرر کی گئی ہے، جس کے حساب سے ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 5 ہزار 171 ایرانی ریال کے برابر ہو چکا ہے۔دوسری جانب تہران کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہے، جہاں ڈالر 18 لاکھ 60 ہزار سے 18 لاکھ 90 ہزار ایرانی ریال کے درمیان خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔ماہرینِ کرنسی اور ایکسچینج ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں بڑے فرق کے باعث آنے والے دنوں میں ایرانی کرنسی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔انہوں نے تجارت کرنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ مالی لین دین کے لیے صرف پاکستان کے لائسنس یافتہ ایکسچینج ہاؤسز کے تصدیق شدہ نرخوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔