تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی ایک سبسکرپشن

فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی ایک سبسکرپشن

کیلیفورنیا (دنیا نیوز) میٹا نے صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن سروس ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی، جس میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی الگ الگ سبسکرپشنز کو ایک ہی بنڈل میں شامل کیا گیا ہے۔میٹا کے مطابق ’میٹا ون‘ صارفین کو مختلف ایپس پر متعدد جدید اے آئی فیچرز اور پیشہ ورانہ ٹولز تک رسائی فراہم کرے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس کے ذریعے انسٹاگرام پلس، فیس بک پلس اور واٹس ایپ پلس کے 50 سے زائد فیچرز ایک ہی سبسکرپشن میں دستیاب ہوں گے۔میٹا کے مطابق تینوں سروسز کے موجودہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ صارفین کے لیے ’کور‘ اور ’پریمیم‘ پلانز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں اے آئی کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے مزید جدید آپشنز شامل ہوں گے۔کریئیٹرز کے لیے تینوں سروسز پر مشتمل مشترکہ بنڈل کی ماہانہ فیس 1,750 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ صرف فیس بک پلس کی ماہانہ سبسکرپشن 299 روپے میں دستیاب ہوگی۔