تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

پاک فضائیہ کی عالمی مشق میں شرکت، ایف 16 سعودی عرب پہنچ گئے

پاک فضائیہ کی عالمی مشق میں شرکت، ایف 16 سعودی عرب پہنچ گئے

 اسلام آباد( پاکستان خبر)پاک فضائیہ کا دستہ ایف 16 بلاک 52 جنگی طیاروں پر مشتمل فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف کا یہ دستہ ملٹی نیشنل فضائی جنگی مشق ’’اسپیئرز آف وکٹری 2026‘‘ میں شرکت کرے گا، جس میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج شامل ہیں۔یہ بین الاقوامی مشق فضائی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی، عملی اشتراک اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ مشق کے دوران بڑی فضائی قوت کی تعیناتی، رات کے اوقات میں فضائی آپریشنز، مربوط انٹیلی جنس، نگرانی اور جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس مشق میں شرکت کے ذریعے پاک فضائیہ کو شراکت دار ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ تعاون بڑھانے اور ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں اپنی عملی تیاری جانچنے کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ اس بین الاقوامی تعیناتی کے لیے پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک مسلسل پرواز کی، جو پاک فضائیہ کی طویل فاصلے تک عملی رسائی اور جدید جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہے۔