تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور آسٹریلیا ایک روزہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا مقابلہ کل ہو گا

پاکستان اور آسٹریلیا ایک روزہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا مقابلہ کل ہو گا

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔تقریب کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اب سیریز کے پہلے مقابلے پر مرکوز ہیں جو کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔ سیریز کا آغاز راولپنڈی میں ہوگا جبکہ باقی دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دوسرا میچ 2 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی تاکہ اہم مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری مکمل کی جا سکے۔دریں اثنا آسٹریلوی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے مچل مارش کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا ہے۔کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ دونوں مضبوط ٹیموں کے درمیان یہ سیریز دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور ہوگی۔